Reg: 12841587     

پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے، فواد چوہدری

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرئونڈ نیوز)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے انتخابات دو حوالوں سے اہم ہیں، پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے اور مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ دوسرا براہ راست تحصیل سطح پر ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہورہے ہیں، ورنہ کتنا آسان ہے کہ وزیراعلیٰ کی صورت میں ڈکٹیٹر رکھو، کام چلاؤ، جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نون کی روایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ آج بھی اس روئیے کا شکار ہیں، اب پنجاب میں بھی بااختیار نظام قائم ہونے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزخیبر پختونخوا  کی 64 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کر کے سب سے آگے ہے جبکہ تحریک انصاف 15 تحصیلوں میں آگے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لوئر مہمند: بہو ہار گئی، ساس کی جیت کا فیصلہ ٹاس سے ہوگا

Next Post

این سی او سی کا بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا فیصلہ

Related Posts

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طورپر منشیات فروشی کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی بنادی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طورپر منشیات فروشی کے معاملے پر…
Read More
Total
0
Share