Reg: 12841587     

این سی او سی کا بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا فیصلہ

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کے مطابق تیس سال سے زیادہ عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔

بوسٹر ڈوز یکم جنوری سال 2022سے لگوائے جا سکے گی، بوسٹر ڈوز کیلئے پسند کی ویکسین لگوائی جاسکے گی ۔

خیال رہے کہ 3 دسمبر سے سندھ بھر میں اومی کرون وائرس کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق بوسٹر کے لیے پہلی ویکسین کے 6 ماہ مکمل ہونا لازمی ہیں، بوسٹر ڈوز ابتدائی طور پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے، فواد چوہدری

Next Post

کوئٹہ: گیس لیکیج سے دھماکا، 2 جاں بحق، 8 زخمی

Related Posts
Total
0
Share