مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کے بعد ان کی آخری رسومات میں انہیں دلہا بنایا گیا جس کی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کو مزید غمگین کردیا۔
سدھو کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا ہے کہ بلآخر ایسا کیوں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق اس کی وجہ پنجابی روایت ہے جس کے تحت اگر مرنے والا شخص جوان اور کنوارہ ہو تو اس کی آخری رسومات دلہا بنا کر ادا کی جاتی ہیں۔
یہی وجہ تھی کہ سدھو کی آخری رسومات انہیں دلہا کی طرح سجاکر ادا کی گئیں۔
آخری رسومات کی وائرل تصاویر میں سدھو کے سر پر دلہا کی پگڑی دیکھی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا نومبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے، سدھو کا رشتہ ‘اماندیپ کور’ سے ہوا تھا جن کا تعلق کینیڈا سے ہے۔
پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔