Reg: 12841587     

کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کو کورونا ہوگیا

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی دوست امریتا اروڑا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے خود آئسولیٹ کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں، کرینہ کپور نے 9 دسمبر کو اپنی ‘گرل گینگ’ کے ساتھ پارٹی کی تھی، اس پارٹی میں ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا بھی ان کے ساتھ شامل ہوئیں۔

انیل کپور کی بیٹی ریا کپور کے گھر پر کرسمس سے اس پہلے پارٹی میں  ارجن کپور، مسابا گپتا بھی موجود تھیں۔

بھارتی محکمہ صحت کے حکام نے کرینہ کپور اور امریتا اروڑہ کے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ اور امریتا دونوں کرن جوہر کی پارٹی میں بھی گئی تھیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہمایوں سعید کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

Next Post

نکاح سے قبل جہیز میں لاکھوں روپے کے مطالبے پر سسرالیوں نے دلہے کی پٹائی کردی

Related Posts
Total
0
Share