Reg: 12841587     

نکاح سے قبل جہیز میں لاکھوں روپے کے مطالبے پر سسرالیوں نے دلہے کی پٹائی کردی

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہے کو اپنی ہی شادی میں مارا پیٹاجا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو  ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے  ایک شادی ہال میں پیش آیا جہاں  دلہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ  کیا  گیا جس پر  دلہن کے گھر والوں نے  دلہے کی پٹائی کردی۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3

لاکھ بھارتی روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے  تھے لیکن دلہا کے گھر والے  پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔

دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ اور مہمانوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے دلہا کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے اہل خانہ  نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی 2،3  بار شادی ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کو کورونا ہوگیا

Next Post

لندن میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ، ہزاروں سکھوں کی شرکت

Related Posts
Total
0
Share