مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس اجتماعی عزم اور عمل کی بہترین مثال ہے۔
او آئی سی اجلاس پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کو افغان عوام کی حمایت کے لیے تعاون کی دعوت دی۔ اجلاس کی میزبانی اور عالمی برادری کو دعوت دینے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 40 سال بعد اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی تھی۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کا غیرمعمولی اجلاس گزشتہ اتوار کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں 57 اسلامی ممالک کے مندوبین کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے مبصرین نے بھی شرکت کی تھی۔