Reg: 12841587     

پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر، 8 پروازیں منسوخ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

صوبے کے مختلف شہروں میں دھند کا راج جاری ہے، دھند کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی معمول پر نہیں آسکا ہے۔

آج بھی مختلف ائیرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی8  پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور درجنوں متاثر ہیں، اس کے علاوہ دھند کے باعث 4 دن میں 100 سے زائد ملکی غیرملکی پروازیں آپریٹ نہ ہوسکیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے گزشتہ رات سیالکوٹ پہنچنے والی امارات ائیر کی پرواز سیالکوٹ میں پھر لینڈ نہ کرسکی اور 2 روز پہلے کی طرح واپس دبئی پہنچ گئی جب کہ مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور اتاری گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظبی سے لاہور کی پرواز دھند کے باعث اسلام آباد اتارلی گئی۔

ائیرپورٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ، ریاض اور استنبول کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی جب کہ دبئی، دوحہ اور مسقط سے سیالکوٹ کی پروازوں کی آمد میں بھی غیر معمولی تاخیر ہوئیں۔

سیالکوٹ سے دبئی کی تین مختلف پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے، ملتان جدہ، القسیم، مدینہ اور شارجہ کی پروازوں کی آمد و روانگی، اسلام آباد سے دمام، جدہ، ریاض اور دبئی، کراچی سے دبئی، مدینہ، کولمبو اور جدہ کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

ائیرپورٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کیلئے پرواز  منسوخ کردی گئی، کراچی لاہور کی پروازیں، اسلام آباد اور جدہ کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

Next Post

ٹیم مینجمنٹ کا شاہین آفریدی پر ورک لوڈ کم کرنے کا منصوبہ

Related Posts
Total
0
Share