Reg: 12841587     

بلوچستان میں بارش، برفباری کے بعد سردی میں مزید اضافہ

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آواران ، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خضدار اور ساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں آج مطلع صاف اور موسم سرد ہے، دو روز قبل ہونے والی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں پھر سے اضافہ ہوا ہے، صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں درجہ حرارت منفی4،ژوب میں 1، سبی میں3، خضدار میں 5اور پنجگور میں درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بعض علاقوں میں جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ آواران ، لسبیلہ، کیچ ، پنجگور، خضدار اور ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قائد آباد واقعے میں جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن ہے،خرم شیر زمان

Next Post

مدینہ منورہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

Related Posts
Total
0
Share