Reg: 12841587     

نیویارک اسٹرائیکرز میں 2 پاکستانی کھلاڑی شامل ، “نمر” مسکوٹ منتخب

ابوظبی(بیورورپورٹ)

نیویارک اسٹرائیکر ابوظبی ٹی 10 میں شامل ہونے والی 2 نئی ٹیموں میں سے ایک ہے جو ٹورنامنٹ کے چھٹے سیزن میں سخت حریف بننے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ٹیم نے اپنے ارادوں کے مطابق “نمر” کو اپنا مسکوٹ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ “نمر” عربی میں “شیر” کو کہا جاتا ہے۔ نمر ایک طلب اور تحریک کی علامت بھی ہے جو ہر صورت اپنے نقوش چھوڑنے صلاحیت رکھتا ہے ۔ نیویارک اسٹرائیکرز نے یوراج سنگھ کو سرپرست کے طور منتخب کیا ہے۔ اس موقع پر نیویارک اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ پرامید ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں شیر کی طرح لڑتے ہوئے شاندار کھیل پیش کرے گی۔ نیویارک اسٹرائیکرز 2 پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض اور اعظم خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں کیرون پولارڈ، ایون مورگن، پال اسٹرلنگ، روماریو شیفرڈ، آندرے فلیچر، جورڈن تھامسن، کیسرک ولیمز، اظہار الحق نوید، ٹام ہارٹلے، محمد وسیم، نو پابریجا، محمد فاروق، عقیل حسین اور روی رام پال شامل ہیں ۔ ابوظبی ٹی 10 کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یواے ای کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی ٹرافی کی رونمائی

Next Post

آئی ایل ٹی 20 کے پہلے سیزن میں سمارٹ بال متعارف

Related Posts
Total
0
Share