مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
فلسطین کے شہر غزہ میں کورونا وائرس ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں پہلے اومی کرون کیس کی نشاندہی ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اومی کرون سے متاثر شخص غزہ کا رہائشی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے کے امکان موجود ہیں۔
دوسری جانب عمان نے بھی اپنے ملک میں آنے والے غیر ملکیوں کے لیے کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لازمی قرار دے دی ہیں۔
عمانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے والوں کو سلطنت عمان آنے کی اجازت ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے کی شرط غیر ملکیوں پر عائد ہوگی۔