Reg: 12841587     

پاکستان مسلم لیگ ن سعودیہ کی تیسری تنظیمی میٹنگ جدہ کے مقامی ہال میں انعقاد

جدہ (خصوصی رپورٹر)

مسلم لیگ ن کی تیسری تنظیمی میٹنگ سعودیہ کے شہر جدہ کے ایک مقامی ہال میں انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت ریاض سے آئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شیخ سعید نے کی ،
انکے ہمراہ ریاض کے صدر عدنان بٹ بھی موجود تھے
انہوں نے عمرہ کی ادائیگی بھی کی۔
جدہ میں موجود مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر عہدیداران اور جدہ کے عہدیداران نے شرکت کی ۔

مرکزی عہدیداران میں
چئیرمین چوہدری اکرم گجر،
سرپرست مسعود پوری ،
سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں،
سینئر نائب صدر فاروق انجم،
سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید ،
نائب صدر چوہدری شہباز،
نائب صدر رانا نواز،
جنرل سیکریٹری ملک منظور اعوان،
میڈیا ھیڈ کوارڈینیٹر احسن مسعود ،
سوشل میڈیا ھیڈ سائرہ شمس ،
ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر احتشام سلیم،
جدہ کی قیادت صدر عمر پوری نے کی،
چئیرمین رضوان الحق ،
نائب صدر بشارت علی،
جنرل سیکریٹری عبدالخالق لک،
میڈیا و انفارمیشن آغا خلیل،
ڈپٹی جنرل سیکریٹری سبطین ڈاہا،
ایگزیکٹو ممبر بابر یاسین
، وومین ونگ جدہ کی صدر خدیجہ ملک ، مکہ کے صدر فیاض رسول اور ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا احمد رضا ڈار نے بھی شرکت کی۔

جنرل سیکریٹری ملک منظور نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور باقاعدہ میٹنگ کا آغاز عمرہ پوری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ اور ملک منظور نے نعت کے اشعار پیش کئے ۔
مختصر خطابات میں تمام معزز شرکاء نے شیخ سعید و عدنان بٹ کو عمرہ کی مبارکباد دی اور جدہ میں خوش آمدید کہا ۔
چوہدری عبدالوحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو جان اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن سعودیہ میں ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی پاکستان میں موجود دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تو میں نے بھی سعودیہ کی تنظیم اور انکے کاموں کی تعریف کی۔ اور نوجوان قیادت کی موجودگی کو پارٹی کیلئے خوش آئندہ قرار دیا ۔ ملک منظور بھی بہت ایکٹیو ہیں ۔
احسن مسعود نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے کہ آج سب ایک میز پر اکٹھے ہیں ، آپ سب سینئرز سے سیکھنے کا موقعہ مل رہا ہے اور اس وقت مسلم لیگ ن سعودیہ بہترین کام کررہی ہے اور اس میں بیرسٹر امجد ملک کا بھی بہت تعاون ہے۔ صدر ، چئیرمین و جنرل سیکرٹری کی لیگی رہنماؤں سے ملاقاتوں سے مسلم لیگ ن سعودیہ کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
آغا خلیل نے تجویز دی کہ ریجنل لیول پر سوشل میڈیا ٹیم بننی چاہئیے ۔ زوم میٹنگز اور دیگر میٹنگز کا باقاعدگی سے اہتمام ہونا چاہئے۔
خدیجہ ملک نے تمام قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ مجھے صدر جدہ کی زمہ داری دی ہے ۔ چیئرمین چوہدری اکرم میرے بڑے اور سنیئر ہیں رمضان المبارک میں وومنز کے پروگرام ترتیب دونگی-
احمد رضا ڈار نے کہا کہ سب کو اکٹھا دیکھ کر اچھا لگا۔
سلیم رامے نے کہا کہ سب اپنے اختلافات ختم کریں اور آج کی طرح اکٹھے رہیں ۔

فیض رسول نے بھی اتحاد و تنظیم بارے زور دیا اور تمام قیادت کی تصاویر اکٹھی لگانے کی تجویز دی ۔ اور آپسی اختلافات بات چیت سے حل کرنے کا کہا۔
چوہدری شہباز نے پرانی قیادت فاروق انجم ، نور آرائیں و چوہدری عبدالوحید اور رانا نواز کی تعریف کی اور کہا انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو سہارہ دیا ، قیادت کو ہمیں اپنا تعارف کروانا پڑتا ہے ، شیخ سعید کو مشورہ دیا کہ ایک ڈسپلن کمیٹی بنائیں جو اختلافی و دیگر معاملات کو دیکھیں تاکہ پارٹی میں مزید بہتری آئے ۔ بیان بازی سے پرہیز کریں ، عمر پوری کو بھی مبارکباد دی۔ اور میری سپورٹ موجودہ قیادت کیساتھ ہے ۔
عمر پوری نے کہا کہ تمام سینئرز قیادت کا اکٹھا ہونا اچھی بات ہے اور وہ سبکو خوش آمدید کہتے ہیں
رضوان الحق نے کہا کہ چوہدری اکرم کے زیر سایہ انہوں نے خوب سیکھا ہے اور آج قیادت کا اکٹھا بیٹھنا اچھا فیصلہ ہے ۔ سفارتخانہ اور ویلفئیر کے کام ہم بہترین کررہے ہیں ۔ خدیجہ ملک کی صورت میں مسلم لیگ ن کو اچھی نمائندہ ملی ہیں ۔
عبدلخالق لک نے کہا کہ اگر ہمیں ایجنڈا مل جاتا تو تمام دوستوں کو بہتر بات کرنے کا موقعہ ملتا ، دن بدن پاکستان مسلم لیگ ن کی مصروفیات بڑھ رہی ہیں ، ہماری حکومت مشکل وقت سے گزر رہی ہے ہمیں انکی مدد کرنی چاہئے اور حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اوورسیز سے آئے وفد کو بہتر وقت دے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ پیسے پاکستان میں بھیجنے چاہئیں ۔ بیوروکریسی کو سرخ فیتے سے آگے بڑھنا ہوگا ۔
سائرہ شمس نے کہا مسلم لیگ ن پاکستان کے ورکرز کنونشنز میں ملک منظور ہم سب کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں ، ہر شہر میں مسلم لیگ ن سعودیہ کی قیادت کے فلیکس و بینرز لگانے کا انتظام کررہے ہیں ۔
عدنان بٹ نے کہا کہ احسن بھائی کی طرح میں بھی سیکھ رہا ہوں اور آج سیکھا ہے کہ اختلافات کو ہمیں آپس میں بیٹھ کر حل کرنا چاہئے اور ریاض کے معاملے کو قیادت بہتر حل کرسکتی ہے ہمیں انکا ساتھ دینا چاہئے۔ اور جدہ میں موجود تمام قیادت کا شکریہ جو انہوں نے بہترین استقبال کیا۔
مسعود پوری نے سب کا اکٹھا بیٹھنا کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ اب مسلم لیگ ن بہترین کام کرے گی ، انہوں نے سعودی قوانین کے احترام پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں اعتدال کیساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں ۔ تلخیاں و گروپنگ کا مکمل خاتمہ ضروری ہے پھر ہم قائد اعظم اور قائد نوازشریف کے بیانئہ کے مطابق پارٹی بنا سکتے ہیں ۔
نور آرائیں نے مسعود پوری کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے معاملات حل کرنے چاہئیں ۔
چوہدری اکرم گجر نے کہا کہ چالیس سال بعد پہلی مرتبہ قیادت نے باقاعدہ سعودیہ میں تنظیم سازی کی ہے اور دیگر گروپس کو اکٹھا کیا ہے ، کچھ دوست ناراض ہیں وہ بھی جلد مان جائیں گے۔ اب پہلے کی طرح نہیں کہ کوئی بندہ خود ساختہ صدر بن جائے اور کسی پارٹی آئین سے باہر کام کرے ۔ آج میں بھی ملک منظور سے درخواست کرتا ہوں کہ پارٹی کی خاطر آئیں ملکر چلیں اور میں اس میں پہل کرتا ہوں ، آج جدہ میں بھی نوجوان قیادت عمر پوری ، رضوان الحق اور عبدلخالق لک بہترین کام کررہے ہیں ۔ آج کی بیٹھک کا سہرا شیخ سعید صاحب کو جاتا ہے اور نوجوان قیادت کو ہم بہترین پارٹی سونپ کر جائیں گے۔ جوکہ متحد بھی ہوگی اور منظم بھی۔ تمام شرکاء کا شکریہ ۔
ملک منظور نے کہا کہ میرا تعلق نوجوانی دور سے ن لیگ سے رہا ہے اور میں تنظیمی و پارٹی معاملات میں ہمیشہ تیزی چاہتا ہوں ، اور زیادہ ایکٹیو رہنا پسند کرتا ہوں ، اور اس وجہ سے پچھلے تین سالوں سے جب قیادت نے کوئی تنظیم سازی نہیں کی تھی ہر قصبہ و شہر میں تنظیمی بندوں اہتمام کیا جسکا فائدہ آج ہورہا ہے۔ پچہتر فیصد لوگ آج انہی میں سے تنظیم کا حصہ ہیں ، شیخ سعید ہمارے صدر ہیں اور چوہدری اکرم گجر ہمارے چئیرمین ہیں ۔ ہمیں کارکنان کو جاکر ملنا چاہئے انکو عزت دینی چاہئے۔ انکو وقت دیں گے تو پارٹی مظبوط ہوگی ۔ ریاض میں ناراض دوستوں کو بھی منانے کیلئے قیادت اپنا کردار ادا کرے ۔ سب کا شکریہ جو انہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس میٹنگ میں انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے بھی شیخ سعید کی دعوت پر خصوصی ٹیلی فونک خطاب کیا ، انہوں نے سب کے اکٹھے مل بیٹھے کو پارٹی کیلئے خوش آئندہ قرار دیا، پہلی مرتبہ بارہ ریجنلز اور چار ریاض کی ڈسٹرکٹ باڈیز لگانے پر شیخ سعید ، ملک منظور ، آکرم گجر و دیگر سینئرز کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ اس میں اگر اختلافات ہیں تو ملکر حل کریں اور اگر کوئی بہتری آسکتی ہے تو اسکو بہتر کیا جاسکتا ہے ، صدر اسحاق ڈار ، جنرل سیکرٹری نور الحسن تنویر بھی اس سارے تنظیمی معاملے میں شامل رہے ، وومن ونگ کا قیام مرکزی صدر و جدہ ریاض کی صدور کا لگنا بھی اچھا اقدام ہے ۔ بزنس ونگ کو ایکٹیو کرنے پر بھی ملک منظور کیساتھ مشاورت جاری ہے۔ یوتھ ونگ کیلئے اس وقت مرکزی قیادت مریم نواز بھی سرگرم عمل ہیں ہم نے جو نام بھیجے ہیں ان پر اسحاق ڈار ، مریم نواز ، علی زاہد و دیگر مشاورت سے فیصلہ کریں گے ، آپکو اس بارے نہیں الجھنا چاہئے۔ آپس میں متحد ہوں ، عدنان بٹ کو قیادت نے لگایا ہے ، رانا خالد کو ساتھ لیکر چلیں ، آپس میں مکالمہ کریں تاکہ معاملات حل کی جانب جائیں ۔ ہم نے ہمیشہ اوورسیز کی خدمت کی ہے ۔ اوورسیز کے وزیر طوری نے بھی سعودیہ کا دورہ کیا وہ بھی اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سرگرم ہیں ، پاکستان و سعودیہ کا آپس میں برادرانہ رشتہ ہے ، انکے قوانین کا احترام کریں ، آخر سبکو اکٹھا دیکھ کر اچھا لگا ۔
پھر انہوں نے صدر شیخ سعید کو خطاب کی دعوت کی۔
شیخ سعید نے اپنے مختصر خطاب میں سب سینئرز و جونئیرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نور آرائیں اور مسعود پوری صاحبان انکے لئے قائد نوازشریف کی طرح ہیں ۔ ہم نے بارہ ریجنل اور ریاض کے چار ڈسٹرکٹ کی تنظیم مکمل کی ہیں اور ان میں اگر کوئی کمی رہ گئی ہے تو اسکو بھی حل کیا جاسکتا ہے ۔ باقی انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ریاض جاکر رانا خالد کو فون کریں گے اور بات چیت حل کرنے کی دعوت دونگا باقی وومن ونگ جدہ کی صدر خدیجہ ملک کو مباکباد ۔
باقی آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اگر آپکو کوئی اختلاف ہے اسکو سوشل میڈیا پر کرنے سے بہتر ہے مجھے ڈائریکٹ رابطہ کریں ۔ سعودیہ قوانین کا احترام کریں اور کسی دوسرے کے کام میں مداخلت مت کریں اپنی زمہ داری تک محدود رہیں ۔ اور آپ سبکی مشاورت کا شکریہ اور جو تجاویز آئیں ہیں ان پر غور کرکے ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ سب کا شکریہ

صدر شیخ سعید نے اس موقعہ پر مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر جامع رپورٹ بھی پیش کی جسکو میڈیا ھیڈ احسن مسعود نے انکی ہدایت پر ترتیب دیا تھا ۔

میٹنگ کے اختتام پر سیٹھ عابد ، عبدالوحید کے بہنوئی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔
آخر میں ملک منظور نے سب کا شکریہ ادا کیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیالکوٹ:”چک گلاں” میں بھی ترقیاتی کاموں کی بارش

Next Post

لاہور میں پولیس مقابلہ، ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

Related Posts

ایم این اے (صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلف ) چوہدری احسان الحق باجوہ نے ماہر قانون دان برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے صدر اور ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ…
Read More
Total
0
Share