مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو سنبھالنے کے لیے اس ملک میں نیا مینڈیٹ ہونا چاہیے اور شفاف الیکشن ہونے چاہییں، اس کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔
خواجہ آصف نےجیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کو ہر قانون سازی کے لیے سہولت کاری کی ضرورت پڑتی ہے تو یہ ریاست کی بہت بڑی کمزوری ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات واضح مثال ہیں کہ وہاں مداخلت نہیں ہوئی، مداخلت ہوئی ہوتی تو نتائج مختلف ہوتے۔
اسی پروگرام میں ایک سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے پہلی ذمے داری لاہور ہائی کورٹ کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لے، اگر نواز شریف واپس نہیں آئے تو جعلی حلف نامہ دینے کے جرم میں شہباز شریف کو جیل جانا ہوگا۔