Reg: 12841587     

نسلہ ٹاور کیس، ڈی جی KDA کو گرفتار کرلیا گیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) آصف علی میمن سمیت 3 افسران کو اینٹی کرپشن نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ نے ڈی جی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف میمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ عاطف علی خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوریز شیخ فرید کو گرفتار کیا ہے، جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 حکام کے مطابق ملزمان معطل تھے لیکن اس کے باوجود گلستان جوہر بلاک 2، 16 اور کورنگی میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہونے کے علاوہ وہ آصف علی میمن کے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کر رہے تھے، ایک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر بھی مقدمے میں نامزد ہے تاہم وہ فرار ہوگئے۔

اس سے قبل نسلہ ٹاور کی تعمیر کے اہم کردار افسران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پولیس کی اعلٰی سطحی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کے کیس میں پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ملوث افسران کی فہرست حاصل کرلی تھی، ساتھ ہی شارع فیصل پر نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے کے اہم اجلاس کا لیٹر  بھی پولیس نے حاصل کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فخر زمان بھی بگ بیش لیگ کھیلنے کو تیار، برسبین ہیٹ سے معاملات طے پاگئے

Next Post

کیا نیا سال2021 سے بہتر ہوگا؟ سروے

Related Posts
Total
0
Share