Reg: 12841587     

ہریانہ کے وزیراعلیٰ کا دوغلا پن سامنے آگیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کا مسلمانوں کے حوالے سے دوغلا پن سامنے آگیا۔

وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی مقامات پر نماز پڑھنا نامناسب ہے،نماز کو نماز ہی رہنا چاہیے، طاقت کا اظہار نہیں ہونا چاہیے۔

منوہر لال نے مزید کہا کہ کھلے عام نماز پڑھنے کیلئے اجازت لینی چاہیے۔

دوسری جانب منوہر لال نے اسکول میں کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔

وزیر اعلیٰ منوہرلال نے واقعے سے متعلق کہاکہ ایسے واقعات کی حمایت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ایسی کسی تقریب میں رکاوٹ ڈالنا درست نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فرانس میں موجود 7 میٹر لمبی، 137 ٹن وزنی چٹان کو آپ بھی ہلا سکتے ہیں!!!

Next Post

شوہر کی دوسری شادی پر صرف بیوی عدالت جاسکتی ہے، ہائیکورٹ

Related Posts
Total
0
Share