Reg: 12841587     

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی ہیروئن بننا عجیب لگے گا: جھانوی کپور

بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بالی وڈ کے تین بڑے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے مدمقابل کاسٹ کیا جاتا ہے تو انہیں عجیب محسوس ہوگا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 25 سالہ جھانوی کپور نے کہا ‘شاہ رخ خان، سلمان اور عامر بالی وڈ کے بہت بڑے ستارے ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا بہت شوق ہے اور میں کرنا بھی چاہتی ہوں’۔

جھانوی نے کہا ‘شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو ان تینوں کے ساتھ کام نہ کرنا چاہے لیکن اگر میں ان کے مدمقابل ہیروئن آئی تو یہ تھوڑا عجیب لگے گا’۔

انہوں نے کہا ‘مجھے لگتا ہے کہ میری آن اسکرین کیمسٹری اداکار رنبیر کپور اور ورون دھون کے ساتھ زیادہ اچھی رہے گی، میں ان کے ساتھ فلموں میں اچھی دکھائی دوں گی’۔

جھانوی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے عالیہ بھٹ بہت پسند ہیں اور انہوں نے مجھے اداکاری اور اپنی شخصیت کے بے حد متاثر کیا ہے’۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور نے 2018 میں فلم ‘دھڑک’ سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، ان کے ہمراہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس: ریحام خان

Next Post

اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے احمق سمجھتے ہیں: عالیہ

Related Posts
Total
0
Share