Reg: 12841587     

شوہر کی دوسری شادی پر صرف بیوی عدالت جاسکتی ہے، ہائیکورٹ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور ہائی کورٹ نے بہنوئی کی دوسری شادی کے خلاف سالے کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر دوسری شادی کرے تو صرف بیوی کو عدالت سے رجوع کرنے کا حق ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ متاثرہ فریق بیوی ہے، بیوی کا بھائی نہیں، اس لیے وہ کیس دائر نہیں کرسکتا۔

عدالتی ریمارکس میں مقدمے سے متعلق کہا گیا ہے کہ فریق پہلی بیوی ہے، وہ چاہے تو خاوند کے خلاف فیملی کورٹ سے رجوع کرسکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے محمد غضنفر نوید کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، غضنفر کے خلاف سابقہ بیوی جہاں آرا کے بھائی خلیل اکبر نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

برادر نسبتی خلیل اکبر کا اپنی درخواست میں مؤقف تھا کہ دوسری شادی کیلئے غضنفر نے پہلی بیوی کا جعلی اجازت نامہ بنوایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہریانہ کے وزیراعلیٰ کا دوغلا پن سامنے آگیا

Next Post

ٹانک اور میر علی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

Related Posts
Total
0
Share