مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈی جی کی ہدایت پر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
سی اے اے کی جانب سے کراچی میں ممکنہ بارشوں سے تمام شعبوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی اے اے کے جاری کیے گئے الرٹ میں 3 تا 5 جنوری تک کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر کراچی ایئر پورٹ پر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی اے اے کے الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر چھوٹے طیاروں کو محفوظ جگہ پر پارک کیا جائے۔
سی اے اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں کے پروں سے وزن باندھ کر انہیں پارک کیا جائے۔
سی اے اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے دوران کیڑے مکوڑے جمع ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ اور اس کے اطراف پرندے آ سکتے ہیں۔
سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ فیومیگشن کا سامان تیار رکھا جائے جبکہ پرندوں کو بھگانے کے لیے برڈ شوٹرز رن وے کے اطراف الرٹ رہیں۔