.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
رحیم یارخان کے شہر خان پور میں ڈاکٹرز فیملی کے 2 بچوں کو صبح اسکول جاتے ہوئے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں ماڈل ٹاؤن بی روڈ پر پیش آیا جہاں اسکول چھوڑنے جانے والی گاڑی کو 3 نامعلوم مسلح اغوا کاروں نے زبردستی روک کر 11 سالہ شایان اور 7 سالہ سبحان کو اغوا کرکے اپنی گاڑی میں ڈالا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مغوی بچے ڈاکٹر حسن محمود سابق ایم ایس کے بچے ہیں۔
ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی ہر صورت گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں۔