Reg: 12841587     

ماضی میں جنہیں کراچی کی حکمرانی ملی انہوں نے اس کا سودا کیا: حافظ نعیم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماضی میں جن لوگوں کو اس شہر کی حکمرانی ملی انہوں نے اس کا سودا کیا۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر دیے گئے دھرنے کے پانچویں روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہر ہمارا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت موسم اور سردی کی راتوں میں یہاں بیٹھ کر سندھ کے عوام کی نمائندگی کی ہے، آئین کے خلاف اکثریت کی بنیاد پر قانون سازی کالا قانون ہی کہلائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 سال سے پی پی سندھ پر حکمران ہے، ان 14 سالوں میں کوئی ایک محکمہ بتا دیں جو ماڈل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کراچی کے حقوق پر ڈاکہ پڑے تو پورے پاکستان کو آواز بلند کرنی چاہیے، ہمارے بچوں کا حق ہے کہ انہیں ٹرانسپورٹ اور اچھی سڑکیں ملیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بچوں کو کراچی میں ملازمت کیوں نہیں ملتی، بلدیاتی ایکٹ 2021ء میں مزید حقوق سلب کر لیے گئے ہیں، آئین میں موجود اختیارات بھی چھین لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی، طوفانی بارشوں کا خدشہ، CAA کا الرٹ جاری

Next Post

کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

Related Posts
Total
0
Share