Reg: 12841587     

پاکستان میں بوسٹر خوراک کی قیمت 1270 روپے مقرر

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

حکومت پاکستان نے بیرون ممالک جانے والوں کے لیے کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ وزرات قومی صحت نے بوسٹر خوراک کی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بیرون ممالک جانے والوں کے لیے بوسٹر کی قیمت 1270 روپے فی خوراک مقررکی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بیرون ممالک سفر کرنے والوں کو بوسٹر خوراک لگائی جائے گی، بوسٹر خوراک ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگائی جائے گی، جبکہ ویکسین بوسٹر کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی تمام برانچز میں کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بر طانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت عورتوں کے حقوق کی علمبردار در شہسوار دادا اپنے خالق حقیقی کے پاس چلی گئی

Next Post

امارات نے تمام قسم کے سیاحتی ویزے کھول دیئے

Related Posts
Total
0
Share