Reg: 12841587     

موٹر وے پر بارش: پولیس کی شہریوں کیلئے ہدایت

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

موٹر وے ایم 2، پشاور تا کوٹ مومن، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرا اور ای 35 برہان سے تھاکوٹ تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ سفر رفتار آہستہ رکھیں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش میں ان کی گاڑی کے وائپر درست حالت میں ہوں اور ضرورت کے مطابق پارکنگ لائٹ اور ہیڈ لائٹ کا استعمال کریں۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

Next Post

ٹوبہ ٹیک سنگھ: گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

Related Posts

جماعت جلالیہ پاکستان صوفیاء کے افکار کی امین ہے جو ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد کرتی ہے ,سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان پیر سید محمد نوید الحسن شاہ المشہدی

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ…
Read More
Total
0
Share