Reg: 12841587     

’کینیڈا واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے‘

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بےحد افسردہ ہوں، دہشتگردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی برادری کےکلی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں مذہبی تعصب میں مبتلا ملزم نے پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک تلے روند دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹرین حادثے کے ذمے داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا: وزیر ریلوے

Next Post

عاشر وجاہت عاصم اظہر کی طرح بننا کیوں چاہتے ہیں؟

Related Posts
Total
0
Share