مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سعودی حکام نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق اب ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق 10روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
سعودی حکام نے یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔