مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سوات کے بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
کالام، مالم جبہ، مہوڈھنڈ اور ملحقہ علاقوں میں اب تک ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
شدید برفباری کے باعث کالام مہوڈھنڈ روڈ آمدورفت کیلئے بند ہو گیا ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب مالم جبہ، کالام اور میاندم تک جانے والے سڑک اور راستے کھلے ہیں اور سیاح ان علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں موسم سرما ان دنوں اپنے عروج پر ہے۔