ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس اسلام اباد میں ہوا ،اجلاس میں طے کیا گیا کہ اگر زیادہ شرح والے شہروں میں حالات بدستور برقرار رہے تو لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے,اس حوالے سے حتمی فیصلہ تمام فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا, لاک ڈاؤن کا مقصد ایس او پیز کے اطلاق کے زریعے وباء کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنا ہے, لاک ڈاؤن کے حوالے سے تعلیمی اداروں کی بندش, انٹر سٹی ٹرانسپورٹ, مالز اور مارکیٹس کو بند کرنے کی تجاویز ہیں ،،اجلاس میں ہفتہ اتوار بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کو 17 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ،، 60 سال سے زائد شہریوں کو واک ان کے زریعے ویکسینشن کروانے کی اجازت دے دی گئی،،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کیے جاچکے ہیں ،،آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے, این ڈی ایم اے کی جانب سے سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز, 431 وینٹیلٹر, 1196 آکسیجن سیلنڈرز فراہم کیے گئے, این ڈی ایم اے نے 500 بائی پیپ اور 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کیے,