مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسلام آباد میں مزید 27 افراد میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 141 ہو گئی، جہاں پر مذکورہ ویرینٹ کا پہلا کیس 25 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا۔
ڈی ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ اومی کرون متاثرہ افراد کی اکثریت نے انسداد کورونا ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام جلد از جلد اپنی ویکسینیشن مکمل کروائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ایک اعشاریہ آٹھ فیصد پر آ گئی جبکہ 898 نئے کیس سامنے آئے اور کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔