Reg: 12841587     

کراچی: رات بھر ہونے والی بارش رک گئی، سڑکوں پر پانی جمع

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہونے والی بارش کا سلسلہ رک گیا ہے، بارش کے بعد شہر کی متعدد سڑکوں پر برساتی پانی جمع ہے۔

سڑکوں پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

بارش کے بعد شہرِ قائد کا موسم خوش گوار ہو گیا جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 13 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا ہے جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب: موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

Next Post

سندھ میں حالات بےقابو ہوچکے ہیں، مصطفیٰ کمال

Related Posts
Total
0
Share