Reg: 12841587     

سندھ میں حالات بےقابو ہوچکے ہیں، مصطفیٰ کمال

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں حالات اب قابو سے باہر ہیں، سندھ کی طرف دھیان نہ دیا تو ایسا نہ ہو بہت دیر ہوجائے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے، پیپلزپارٹی اور بلاول سندھ کو اپنی ریاست بنا کر بیٹھے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اب پیپلزپارٹی سندھ میں اپنا الیکشن کمیشن بنائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے ابتدا میں مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی ترمیمی قانون کیخلاف 30 جنوری کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس اعلان کے موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اب کوئی تقریر نہیں ہوگی، اب یا ہم رہیں گے یا سندھ کے کرپٹ ظالم اور متعصب حکمران رہیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ دور سے وزیراعلیٰ کو آواز نہیں جاتی اس لیے سیدھا وزیراعلیٰ ہاؤس کے گیٹ پر جائیں گے اور سندھ کے عوام کو حقوق دلا کر ہی واپس لوٹیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: رات بھر ہونے والی بارش رک گئی، سڑکوں پر پانی جمع

Next Post

مہاجر قومی موومنٹ کے وفد کی متحدہ کے مرکز آمد

Related Posts
Total
0
Share