Reg: 12841587     

مسلم لیگ ق برطانیہ کا افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی بارے اولڈہم میں کار ریلی کا انعقاد

عارف چودھری

مسلم لیگ ق برطانیہ نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی بارے اولڈہم میں جماعت کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر کار ریلی کا انعقاد کیا۔ مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی ، خواتین ونگ برطانیہ کی صدر عذرا قاضی، سماجی و کاروباری شخصیت نیناں رانیہ خان مسلم لیگ ق خواتین ونگ کی نائب صدر ، حمیرا ثنا، مانچسٹر کی جنرل سیکرٹری ثمینہ خان ، کوآرڈینیٹر برطانیہ عمران میر -ق لیگ مانچسٹر کے صدر محسن عنایت گوندل ، تھینک ٹینک طاہر گجر اور یوتھ ونگ کے محمود کھوکھر کی بھی شرکت۔

سید رضوان ہاشمی کا کہنا تھا کہ 9 مئ ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انکا مذید کہنا کہ جماعت کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی طور پر کیے گئے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہیں۔ عذرا قاضی نے کہا کہ فوج قوم کی محافظ ہے تارکین وطن انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ نیناں رانیہ خان نے کہا کہ پاکستان آرمی کے حساس مقام کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے پاک فوج نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ۔ عمران میر نے کہا کہ ہمیں بولنے سے پہلے احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

محسن عنایت گوندل نے بھی پاکستان کی افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کہاں کی دانشمندی ہے۔ ثمینہ خان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے دل افواج پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستانی عوام کی جان و مال کو  محفوظ بنانے کے لیے افواج پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بلایا نہیں جا سکتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےکمانڈر  یو ایس سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی

Next Post

ہائ کمشنر آف پاکستان برطانیہ معظم علی خان کے اعزاز میں فئیر ویل ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد

Related Posts
Total
0
Share