Reg: 12841587     

پاکستان کو 2022 سے 2059 تک کتنے ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہوگا؟

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرایا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 31 مئی 2022 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ ایک کھرب 26 ارب 6 کروڑ ڈالر تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس میں سرکاری بیرونی قرضہ 85.64 ارب ڈالر ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ 7 ارب 29 کروڑ ڈالر ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ نجی شعبے کے ذمے غیر ملکی قرضہ 11 ارب 58 کروڑ ڈالر ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 2022 سے 2059  تک 95.4  ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہوگا۔

وزارت  خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کے حاصل قرضوں کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 2019 سے اپریل 2022 تک حکومت نے 12 ہزار 345 ارب کے قرضے لیے، پی ٹی آئی حکومت نے2019 سے اپریل 2022 تک 8 ہزار 181 ارب روپے مقامی قرضہ لیا، پی ٹی آئی حکومت نے 4 ہزار164 ارب روپے بیرونی قرضہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہاتھوں کی کمزور گرفت کسی سنگین بیماری کا اشارہ ہوسکتی ہے

Next Post

ہمایوں سعید کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

Related Posts
Total
0
Share