Reg: 12841587     

وزیراعلیٰ پنجاب کا مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

تئیس زندگیاں جانے کے بعد بزدار سرکار جاگ گئی اور اسے سال میں اربوں روپے ریونیو دینے والے مری کا خیال بالآخر آہی گیا۔

وزيرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، 2 پارکنگ پلازے اور نئی سڑکیں بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ مخصوص حد سے زیادہ گاڑیوں اور لوگوں کو مری داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مری میں آئندہ سینئر افسران تعینات اور 2 نئے پولیس اسٹیشنز بھی بنائے جائیں گے۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پنجاب حکومت نے سانحۂ مری میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر مری کا فضائی جائزہ لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گرین لائن بس سروس کا مکمل آپریشن شروع

Next Post

آرمی چیف کا تقرر سیاسی ایشو بنایا جارہا ہے، احسن اقبال

Related Posts
Total
0
Share