Reg: 12841587     

گرین لائن بس سروس کا مکمل آپریشن شروع

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں گرین لائن بس سروس کا مکمل آپریشن شروع ہوگیا، بس سروس اب دن میں 4 گھنٹے نہیں بلکہ 15 گھنٹے چلے گی۔

شہر قائد میں گرین لائن بس سروس صبح 7 سے رات 10 بجے تک چلائی جائے گی۔

بس سروس کیلئے سرجانی سے نمائش تک 22 اسٹیشنوں پر سہولت دی جائے گی،جبکہ اس کا کم سے کم کرایہ 15 اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

آج صبح گرین لائن بس سے نمائش چورنگی اسٹیشن پہنچنے والے مسافر کافی خوش دکھائی دیئے، ایک مسافر خاتون کاکہنا تھا کہ بس سروس اور اس کا عملہ بہت اچھا ہے۔

بس میں سفر کرنے والے طلباء نے کہا کہ اس طرح کی سروس بہت پہلے شروع ہونی چاہئے تھی،اس سے اب ہم وقت پر کالج پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 10 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان نےگرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد ابتدائی طور پر بس سروس 25 دسمبر سے 15 دن کیلئے آزمائشی طور پر 80 میں سے صرف 25 بسوں کے ساتھ دن میں 4 گھنٹے کیلئے چلائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: آج مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب کا مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ

Related Posts

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ روڈ مارش کو گزشتہ ہفتہ ہارٹ اٹیک ہوا تھا ،روڈ مارش دل کا دورہ پڑنے کے  بعد کومہ میں چلے گئے تھے، روڈ مارش کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلکیٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
Read More
Total
0
Share