Reg: 12841587     

مری کا نام بدلنے کی تجویز

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

راولپنڈی کی تحصیل مری کو ضلع کا درجہ دینے اور اس کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کوہسار بنانے کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے ہدایات جاری کیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاحتی علاقے کے لیے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ضلع کوہسار کی حد بندی کے لیے بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں، کون کون سے علاقے نئے ضلع میں شامل ہوں گے اس حوالے سے تجاویز پر کام جاری ہے، چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ ضلع کوہسار کے علاقے کی حد خیبر پختونخوا تک ہو گی جبکہ راولپنڈی ضلع کی حدود بھی نئے سرے سے طے کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ارکان اسمبلی سے مشاورت کی ہدایت کر دی ہے، کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیر و ترقی، ریسکیو اور ریلیف کی ذمہ دار ہو گی جبکہ نئے ضلع کو مشینری خریدنے کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ضلع خیبر: سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے 3 ساتھی اہلکار جاں بحق

Next Post

خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں شدید دھند

Related Posts

معروف سنیئر صحافی کالم نگار و مصنف محبوب الہٰی بٹ نے معروف مصنف ،فلمساز و ڈائریکٹر اور سیاسی شخصیت چوہدری علی عدالت،بزنس مین خالد چوہدری اور بزنس مین چوہدری عظمت اللہ وریاہ کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔

مانچسٹر (خصوصی رپورٹر) معروف سنیئر صحافی کالم نگار و مصنف محبوب الہٰی بٹ نے مہمانوں کو اپنی رہائش…
Read More
Total
0
Share