Reg: 12841587     

پاکستان دوبارہ ٹیک آف کرے گا،گھبرانے کی ضرورت نہیں، اسحاق ڈار کی عوام کو تسلی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان دوبارہ ٹیک آف کرے گا،گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت عالمی صورتحال میں بھی بلاکس بنے ہیں، پاکستان دوبارہ ٹیک آف کرے گا،گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں اس ملک کو دوبارہ مشکلات سے نکالنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بیرونی قرضے 100 ارب ڈالر ہیں،گیس پائپ لائن سمیت پاکستان کے پاس قیمتی اثاثے ہیں،صرف گیس پائپ لائن کی مالیت 50 ارب ڈالر ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ریکوڈک اثاثوں کی مالیت 3 ہزار ارب ڈالر ہے،معاشی تنزلی کا رجحان روک دیا گیا ہے ۔ نئے مالی سال 223 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کیے گئے ہیں، اگلے سال مہنگائی کا ہدف 21 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی حکومتی قرارداد مسترد کر دی

Next Post

دبئی میں منی لانڈرنگ کرنے پر 30 رکنی گینگ کو مجموعی طور پر 96 سال کی سزا

Related Posts
Total
0
Share