Reg: 12841587     

سعودی عرب نے ای عمرہ کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا

ریاض (خصوصی رپورٹ)

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا- ایسے ممالک سے زائرین عمرہ گیٹ کے ذریعے عمرہ ویزہ کی کارروائی کرسکیں گے جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی نہیں ہے۔ وزارت حج نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جہاں سے سعودی عرب آمد پر کوئی پابندی نہیں- عمرہ ویزہ مندرجہ ذیل کارروائی کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ طریقہ کار کے مطابق
ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں۔
زائر، وزارت حج و عمرہ کی لائسنس ہولڈرٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کا انتخاب کرے۔
مناسب پیکیج اختیار کرے۔
پیکیج کی رقم ادا کرے، پیکیج رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولیات پر مشتمل ہوگا۔
عمرہ زائر ٹریولنگ ایجنسی یا متعلقہ کمپنی کے دفتر جاکر اپنا پاسپورٹ پیش کرے گا اور وہاں عمرہ پروگرام سے متعلق متعلقہ فارم پر کرے- نیز اپنے وطن سے ارض مقدس روانگی اور وہاں سے واپسی کی تاریخ متعین کرے۔
سفر سے قبل عمرہ ویزے کے اجرا کی مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔
آمد و رفت کا ٹکٹ کنفرم ہو۔
میڈیکل انشورنس سکیم حاصل کرچکا ہو۔
مملکت میں منظور شدہ کورونا ویکسین لے کر مصدقہ رپورٹ پیش کرے۔
عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت کا اصولی وقت حاصل کرے۔
وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہےکہ عمرہ زائر کو پیروی کے لیے سپیشل نمبر دیا جائے گا- جسے دکھا کر وہ سعودی وزارت خارجہ کے ماتحت ای ویزا سروس پلیٹ فارم سے عمرہ ویزہ کی درخواست پیش کرسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سوشل میڈیا کے اشتہارات میں بچوں سے کام لینا قابل سزا جرم

Next Post

دبئی میں معذور افراد کے حقوق سے متعلق قانون جاری

Related Posts

سابق مئیر بلیک برن راجہ افتخار حسین نے کونسلر منتخب ہونے پر بر طانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی خاتون رضیہ چودھری -سینئر صحافی پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ کے صدر چودھری عارف پندھیر اور مقامی کونسلرز کو مقامی ریسٹورنٹ میں عشیائیہ دیا

بلیک برن سے عارف چودھری۔ بلیک برن کونسل کے سابق مئیر کونسلر راجہ افتخار حسین نے کونسلر کا…
Read More
Total
0
Share