Reg: 12841587     

روہڑی کے قریب پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا، ریل کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والا اپ ٹریک بلاک ہوگیا، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک موڑ کاٹتے ہوئے پٹڑی سے اتر گئی جس کی وجہ سے اپ ریلوے لائن بلاک ہوگئی۔

حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث تیزگام، فرید ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تھا، تاہم حادثے کا شکار پاک بزنس ایکسپریس کو متبادل بوگی لگا کر لاہور  روانہ کر دیا گیا ہے۔

نصف شب کو ایک بوگی ٹریک سے اترنے کے سبب تقریباً ساڑھے تین گھنٹے اپ ٹریک معطل رہنے کے بعد بحال کردیا گیا ہے، حادثے کی وجہ معلوم نہ کی جاسکی، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

Next Post

قصور میں بے قابو بس موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share