Reg: 12841587     

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر ان چیمبر سماعت آج ہوگی

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر ان چیمبر سماعت آج ہوگی۔

سپریم کورٹ میں ہونے والی ان چیمبر سماعت میں آج بینچ کے تینوں ارکان شریک ہوں گے جب کہ تینوں ججز اسٹیٹ بینک اور  وزارت خزانہ کے فراہم کردہ ریکارڈ کا جائزہ لیں گے۔

ان چیمبر سماعت میں سیکرٹری الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے جب کہ  وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام دستیاب فنڈز کے بارے میں رپورٹ پیش کرینگے۔ 

اٹارنی جنرل ججز کو فنڈز کی فراہمی کے لیے پارلیمنٹ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

 سپریم کورٹ نے تمام حکام کو آج 11 بجے چیف جسٹس چیمبر میں طلب کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میاں محمد نواز شریف نے اپنی فیملی و دیگر ساتھیوں کیساتھ شاہی پروٹوکول کیساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

Next Post

کے پی: آئی ایم ایف کی جنرل سیلز ٹیکس آن گُڈز سروسز کے رولز بنانے کی شرط منظور

Related Posts
Total
0
Share