مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
عوام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منی بجٹ منظور ہونے کے بعد مہنگائی کا نیا در کھل گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کون سا کچھ سستا ہے، نیا بجٹ نہ جانے کیا گل کھلائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور فنانس بل کے آنے سے درآمدی موبائل فون، درآمدی گاڑیاں، جیولری، ادویات کا درآمدی خام مال، صنعتی و زرعی آلات جیب پر بھاری پڑیں گے۔
فنانس بل کے باعث کاٹن سیڈ، سلائی مشین، صنعتی مشینری، درآمدی پلانٹ، ڈیری فارم، فین اور مچھلی کی خوراک بھی مہنگی ہوگی۔