Reg: 12841587     

کونسلر نائلہ شریف کی جانب سے مقامی کمیونٹی کے لیے نادرا سرجری کا انعقاد

رپورٹ عارف چوہدری

آشٹن سنٹرل مسجد کمیونٹی ہال میں خوش آمدید گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف کی جانب سے مقامی کمیونٹی کے لیے نادرا سرجری کا انعقاد کیا گیا ۔ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیکوپ کارڈ کے لیے درخواست دی ۔ بزرگ حضرات اور  خواتین نے دفتری اوقات کار سے ہٹ کر سرجری کے انعقاد کو مفید قرار دیا ۔ خوش آمدید گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف کا کہنا تھا کہ مقامی ابادی جنکو  مانچسٹر قونصلیٹ جانے میں دقت پیش آتی ہے انہیں گھر کی دہلیز پر سروس مہیا کی میں خوش آمدید گروپ کی رضاکار خواتین ، پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنکے تعاون سے نادرا سرجری کا انعقاد ممکن ہوا۔

نادرا سرجری میں پہلی بار آنے والی خاتون سماجی شخصیت زاہرہ ڈین نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں کمیونٹی کو دیکھ کر خوشی ہوئ۔ ھم کونسلر نائلہ شریف اور نادرا ٹیم کے شکر گزار ہیں آشٹن کی سماجی شخصیت نزاکت علی نے سرجری کے انعقاد کو شاندار اور انتہائی منظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادھیڑ عمر افراد کو مانچسٹر قونصلیٹ جانے میں دقت ہوتی ہے خوش آمدید گروپ نے نادرا کے تعاون سے گھر کی دہلیز پر سروس مہیا کرنے پر کونسلر نائلہ شریف کا شکریہ ادا کیا۔ نادرا مینجر سید عمران حیدر کا کہنا تھا

کہ ہم ایسے افراد کو کمیونٹی میں سہولت فراہم کر رہے ہیں جو دفتری اوقات میں آفس نہیں آ سکتے ہم کمیونٹی میں جا کر گھر کی دہلیز پر سروس دیتے ہیں کونسلر نائلہ شریف کا شکریہ جنہوں نے انتہائی منظم طریقے سے سرجری کا انعقاد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کشمیر یوتھ پراجیکٹ راچڈیل کو کمیونٹی کی خدمت کرتے ہوئے44 سال مکمل

Next Post

یونیورسٹی کیمپس اولڈہم نے کوئین الزبتھ ہال اولڈہم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Related Posts

مانچسٹر:چودھری عبدالکریم اور انکے صاحبزادے فیصل کریم نے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

عارف چودھری برطانیہ اور مانچسٹر کی ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت چودھری عبدالکریم اور ان کے صاحبزادے چودھری پراپرٹی…
Read More
Total
0
Share