Reg: 12841587     

کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانا قابل سزا جرم

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

فیڈرل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام کی طرف سے اختیار کیے گئے احتیاطی اقدامات کے بارے میں افواہیں یا غلط معلومات پھیلانےسے گریز کریں۔ سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق استغاثہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الحصن ایپلی کیشن پر اس وائرس سے متاثرہ کچھ مریضوں کی معلومات اوران پرتبصرے اور گانوں کے ساتھ احتیاطی تدابیرکا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا پرتصاویر اور ویڈیوز سےکرونا پر قابو پانے کی قومی کوششوں کو خطرہ ہے۔

بیان میں لوگوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ وہ اس رویے سے باز رہیں کیونکہ یہ قانون کے مطابق قابل سزا عمل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ استغاثہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ افواہوں اور سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے سے متعلق 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 میں اس طرح کے اقدامات انتظامی پابندیوں یا بیان کردہ تعزیری پابندیوں کے ساتھ قابل سزا ہیں۔ استغاثہ نے معاشرے کے تمام ارکان اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا ہےکہ وہ کرونا سے متعلق کسی بھی خبر کو شیئر کرتے وقت ذمہ داری سے کام لیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور قومی کوششوں کی حمایت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Next Post

سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

Related Posts

برطانیہ نے ہندوستان پر سفری پابندی لگا دی- ھندوستان کو ریڈ لسٹ ممالک میں شامل کر دیا گیا۔ ہندوستان کے شہریوں کو بروز جمعہ صبح 4 بجے تک برطانیہ میں داخلے کی اجازت

لندن سے ایڈیٹر رپورٹ برطانیہ کی سکریٹری برائے صحت نے کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ…
Read More
Total
0
Share