Reg: 12841587     

مریم نواز شریف کا ڈسکہ آمد پر سیالکوٹیوں نے والہانہ استقبال کیا۔

بیورو رپورٹ ڈسکہ

مریم نواز شریف کی ڈسکہ آمد پر شاندار استقبال۔

ضمنی الیکشن این اے75میں مسلم لیگ ن کا زبردست پاور شو۔
امیدوار این اے75 سیدہ نوشین افتخار، ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق سبحانی،ایم۔این اے چوہدری ارمغان سبحانی،ایم۔پی اے چوہدری خوش اختر سبحانی،ایم پی اے و نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن منشاء اللہ بٹ،تحصیل صدر ڈسکہ محمد افضل منشاء،حنا بٹ و دیگر عہدیداران کی قیادت میں محترمہ مریم نواز شریف کے استقبال کیلئے ہزاروں موٹر سائیکلوں، گاڑیوں پر لوگوں کی کثیر تعداد نےشاندار ریلی نکالی- موٹر سائیکلوں پر لوگوں نے پلےکارڈز، رکشوں اور گاڑیوں پر مریم نواز شریف کے بڑے بڑے پوٹریٹ نصب تھے شرکاءنے بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر خوش آمدید مریم نواز شریف اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے درج تھے
جلسہ گاہ پر تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ جلسہ گاہ سے باہر دور دور تک لوگ سڑکوں پر کھڑے تھے۔
سٹیج پر چوہدری ارمغان سبحانی،احسن اقبال،خرم دستگیر،امیدوار حلقہ این اے 75 سیدہ نوشین افتخار و دیگر مرکزی قائدین مریم نواز شریف کیساتھ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اشفاق احمدعظیم مصنف،کالمنگار،دانشور

Next Post

جس کی لاٹھی اس کی بھینس!

Related Posts
Total
0
Share