مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمۂ صحت پنجاب کو جواب جمع کرا دیا۔
میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت سے متعلق دی گئی دستاویزات مکمل نہیں ہیں۔
ذرائع میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹس کے بغیر نواز شریف کی موجودہ صحت پر رائے نہیں دے سکتے۔
میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس کے بجائے صرف ایک ڈاکٹر کی تحریر بھیجی گئی۔
ذرائع میڈیکل بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ اس تحریر کے ساتھ کسی بین الاقوامی ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں لگائی گئی۔
میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس، دل اور دیگر امراض کی رپورٹس نہیں بھیجی گئیں۔