.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، 24 گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے قاسم آباد میں گھر کے باہر بیٹھےنوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
مقتول نوید جمالی ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد خان جمالی کا بیٹا ہے۔
گزشتہ روز ہٹڑی تھانے کی حدود میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کامل شاہ کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جن کے قاتلوں کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔