مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ٹوکیو: جاپان کے 4 شہروں نے کورونا وائرس میں تیزی کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کر دی۔
جاپان کے شہر ٹوکیو، سائیتاما، چیبا اور کاناگاوا نے کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کی وجہ سے جاپانی حکومت سے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کی جبکہ دیگر شہر بھی ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست دینے کے لیے پرتول رہے ہیں۔
جاپان کے وسطی علاقوں میں کورونا اور نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث ان شہروں کی انتظامیہ نے اس اقدام کی درخواست کی ہے۔ توکائی کے علاقے آئیچی، گلو اور میئے نے بھی حکومت سے ہنگامی اقدامات کی درخواست دینے کا اعلان کیا ہے۔