Reg: 12841587     

امارات کا پہلا ابراہیم بیلون میلہ مئی 2022 میں منعقد کرنے کا اعلان

دبئی (خصوصی رپورٹ)

متحدہ عرب امارات کی بیلون ٹیم نے ابراہیم بیلون میلہ کے پہلے ایڈیشن کی تیاریاں شروع کردیں جو 5 سے 10 مئی 2022 کو منعقد ہوگا ۔

اس میں بین الاقوامی سطح سے بڑے پیمانے پر شرکت ہوگی اماراتی بیلون ٹیم کے صدر کیپٹن پائلٹ عبدالعزیز ناصر المنصوری کا کہنا تھا کہ ابراہیم بیلون فیسٹول جیسے اہم موقع کا پہلا ایڈیشن کرانا قابل مسرت موقع ہوگا۔

اس میں خطے کے ممالک کے نوجوانوں کا وہ عزم شامل ہوگا جو وہ امن کے ساتھ رہنے کی خاطر رکھتے ہیں اور جو معاہدہ ابراہیم کے مطابق بھی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس میلے کا انعقاد خطے اور دنیا بھر سے سیاحوں اور شائقین کی کشش کا باعث ہوگا اور یہ موقع مشرق وسطی ممالک کی جانب سے مختلف سائنسی اور ثقافتی میدانوں میں کی جانے والی اہم پیشرفت اور کامیابیوں کے اظہار کی خاطر بھی اہم ہوگا ۔

اس سے دنیا کے ممالک کے درمیان رابطوں کے پل قائم ہوں گے المنصوری کا کہنا تھا کہ یہ میلہ وسیع ثقافتی ، ورثہ جاتی اور سائنسی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہوگا جنہیں مشرق وسطی کے ممالک اور امریکا منعقد کریں گے ۔

ان میں کئی اہم علاقائی اور عالمی شخصیات شریک ہونگیں جو کہ دنیا کی مختلف ثقافتوں کے درمیان امن ، رواداری ، بقائے باہمی کو فروغ دیں گی۔ (وام)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات میں ہوٹل انڈسٹری مکمل طور پرفعال ہوگئی

Next Post

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ سیالکوٹ

Related Posts
Total
0
Share