Reg: 12841587     

ریکارڈ دیکھیں ن لیگ نے ہی خدمت کی، کسی اور نے بلوچستان کیلئے کیا کیا؟ نواز شریف

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان سے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ ریکارڈ کو دیکھیں تو مسلم لیگ ن نے صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے، بلوچستان کیلئے کسی اور نے کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا منصوبہ بتائیں جس نے یہاں کی تقدیر بدلی ہو، ن لیگ کے بعد کی حکومت نے تو سی پیک منصوبے کو بہت نقصان پہنچایا، گوادر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ائیر پورٹ بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے رحم کیا کہ ہم واپس کوئٹہ اور بلوچستان آئےہیں ، خوشی ہے کہ کوئٹہ کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ، موقع ملا تو بلوچستان کے عوام کی بھرپورخدمت کریں گے ۔

دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ بار بلوچستان کے دورے کیے، مختصر ترین حکومت میں بھی بلوچستان کی ترقی، تعلیم اور نوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبوں پر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کیلئے ایران اور نیشنل گرڈ سے بجلی دینے کے منصوبے شروع کیے، گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کیلئے کنٹریکٹ دیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فروری 2024 میں یہ کام مکمل ہوگا، گوادر ہوائی اڈے پر کام تیز کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔

خیال رہے کہ نواز شریف نے بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعتوں اور قائدین سے کوئٹہ میں ملاقات کی جس میں بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، جمعیت پشتونخوامیپ کے قائدین شریک ہوئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر خالد مگسی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، جان جمالی، سردار صالح بھوتانی اور منظور کاکڑ نے شرکت کی جبکہ نیشنل پارٹی کے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، جان بلیدی، کبیر محمد، پشتونخوامیپ کے نواب ایاز جوگیزئی، ڈاکٹر حامد اچکزئی اور لیاقت آغا بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا غزہ میں الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملوں کے دفاع میں کھل کر سامنے آگیا

Next Post

انہیں تھر کول پروجیکٹ کی تاریخ کا ہی نہیں پتا، مراد علی شاہ کا احسن اقبال کو جواب

Related Posts
Total
0
Share