Reg: 12841587     

اومی کرون کا خطرہ، نیوزی لینڈ نے سرحدیں بند کردیں

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نیوزی لینڈ نے اومی کرون کے خطرے کے باعث عارضی طور پر بیرون ملک مقیم شہریوں اور ویزا رکھنے والوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز نیوزی لینڈ کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے ابھی ملک میں جگہ دستیاب نہیں ہے۔

دوسری جانب کوویڈ 19 کے وزیر کرس ہپکنز کا کہنا ہے کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے کہ کب دوبارہ خالی جگہیں دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، کابینہ اگلے ایک دو ہفتوں میں مشورے کی بنیاد پر آپشنز پر غور کرے گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 15249افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 52 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت: کالج میں حجاب کرنے والی طالبات کے کلاس میں داخلے پر پابندی

Next Post

موٹر وے پولیس نے کرنسی و زیورات سے بھرا پرس مالکان کو لوٹا دیا

Related Posts
Total
0
Share