Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پارٹی انتخابات سے متعلق لائحہ عمل چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی طے کرے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی لیڈر شپ اور کارکن جیل میں ہیں یا روپوش ہیں، ان حالات میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی الیکشن لڑانے پر غور کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف نہیں تھے ایسے انتخابات کو قبول نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ورنہ انہیں انتخابی نشان نہیں ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈیم فنڈ میں کتنی رقم ہے اور کیسے نکالی جا سکتی ہے؟ وزیرخزانہ نے سینیٹ کو بتا دیا

Next Post

گلاسکو:پاکستان کے سینئیر سیاستدان ، سابق وفاقی وزیر اعجازالحق کی معروف شخصیت عمر فاروق چوھدری کی رھائش گاہ پر آمد

Related Posts
Total
0
Share