Reg: 12841587     

یواے ای کرکٹ لیگ ، امارات میں مقیم کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

دبئی (خصوصی رپورٹر)

یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی 20 نے یواے ای میں مقیم کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی شروع کردی ہے۔ یہ رجسٹریشن ایک پورٹل کے ذریعے کی جارہی ہے جو یکم نومبر کو لانچ کیا گیا ہے۔ خواہش مند کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے ویب سائٹ
http://register.ilt20.ae
پر خود رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا یہ عمل 18 نومبر بروز جمعہ کی دوپہر تک جاری رہے گا۔ آئی ایل ٹی 20 میں شریک ٹیمیں اپنے مکمل اسکواڈ کا اعلان دسمبر کے شروع میں کریں گی اور ہر ٹیم پر لازم ہے کہ وہ یواے ای کے 4 کھلاڑیوں کو شامل کریں۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سکریٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ لیگ انتظامیہ رجسٹریشن پورٹل کو کھولنے پر بہت خوشی محسوس کررہی ہے۔ اس سے ہمیں بڑی تعداد میں باصلاحیت کھلاڑی میسرآئیں گے جو قیمتی اثاثہ ہوں گے اور ہم انہیں اپنے افتتاحی ایڈیشن میں خوش آمدید کہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلوچستان میں چیلنجز کے باوجود انسداد پولیو سے متعلق ایک اچھی خبر سامنے آگئی

Next Post

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

Related Posts
Total
0
Share