مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی پورٹ پر پھنسنے جہاز ’’ایملی 2 ‘‘ کو ریت سے نکال لیا گیا۔
پورٹ ذرائع کے مطابق کنٹینر شپ جمعرات کو بندرگاہ کے چینل میں پھنس گیا تھا اور گزشتہ روز اس کو نکالنے کے لیے کی جانے والی پہلی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جہاز کو دوسری کوشش میں نکالنے کے بعد برتھ پر لگا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی پورٹ پر آنے والے کنٹینر شپ کا اسٹیئرنگ ٹوٹ گیا ہے جس کے سبب جہاز ریت میں پھنس گیا۔